خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی پی ٹی ایم جلسے میں شرکت پر پابندی لگا دی

پشاور میں سرکاری ملازمین کے لیے نئی پابندیاں

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے حال ہی میں کالعدم قرار دی گئی پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے جلسے میں جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کے مڈٹرم امتحانات ایک ہفتے کیلئے ملتوی

نوٹیفکیشن کی تفصیلات

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری محکموں اور ملازمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی کالعدم تنظیم کے کسی پروگرام یا سرگرمی میں جسمانی، مالی یا دوسری صورت میں شرکت، ظاہر یا خفیہ، غیر قانونی ہے اور اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، آل راؤنڈرز کی فہرست میں صائم ایوب ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر براجمان

عوام کو آگاہی

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عوام بشمول معاشرے کے تمام طبقات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی کالعدم تنظیم کے کسی بھی پروگرام یا سرگرمی میں شرکت غیر قانونی ہے اور شرکت کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن کو دیکھتے ہی دولہے کا شادی سے انکار، معاملہ پولیس تک جا پہنچا

دہشت گرد تنظیم کی حمایت

نوٹیفکیشن میں لکھا گیا کہ عوامن اس حقیقت کو بھی جان لیں کہ کالعدم ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) نے بھی کالعدم پی ٹی ایم کی سرگرمیوں کی حمایت کی ہے اور اس لیے کسی بھی قسم کی ظاہری یا ڈھکی چھپی شرکت، فرد کو دہشت گرد تنظیم کا سہولت کار اور حامی بنا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دفتر بیٹھا بوریت محسوس کر رہا تھا،لاہور کا پلا بڑھا کہاں لالہ موسیٰ جیسے قصبے میں وقت گزار سکتا تھا،بچے لاہور تھے، ان دنوں کابلی پلاؤ کا بہت رواج ہوا تھا۔

قانونی کارروائی کے اقدامات

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام انتظامی اور پولیس افسران اس بات کو یقینی بنانے کے لیے قانون کے مطابق مناسب اقدامات کریں گے کہ یہاں دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: فیونرل ہوم میں سڑتی ہوئی 18 انسانی لاشیں ملنے پر امریکہ میں ہنگامہ

ریاست کی سخت کاروائیاں

کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف ریاست بھی حرکت میں آگئی ہے۔ کالعدم پی ٹی ایم کی مدد کرنے والوں کے خلاف بھی شکنجہ تیار کرلیا گیا ہے۔

شیڈول فور کی فہرست میں نام

پاکستان کے اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت شیڈول فور میں ان سہولت کاروں کے نام شامل کر دیے گئے ہیں، ان افراد میں جنوبی وزیرستان، صوابی، خیبر، باجوڑ، مالاکنڈ اور مہمند سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

جنوبی وزیرستان سے فراہم کردہ نام

جنوبی وزیرستان سے منظور احمد پشتین، شاہ فیصل غازی، جمال مالیار، عالم زیب کے نام شیڈول فور میں شامل کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ محمد سمیع عرف پشتین، حیات خان، امیر حمزہ، اشتیاق محسود، محمد بلال، عبدالقہار، ڈاکٹر سید عالم، سیف الرحمٰن، مرتضٰی خان محسود، مصطفی چمٹو، محمد فاروق، محمد سجاد کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

صوابی کے افراد کا ذکر

صوابی سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کے نام فہرست میں شامل کئے گئے ہیں، ان میں خیر الامین، لیاقت علی یوسف زئی، عرفان مجنون، محمد علی اور محمد عثمان شامل ہیں۔

باجوڑ کے نام

فہرست میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے 6 افراد کے نام بھی شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...