ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ملکوں پر 500 فیصد ٹیرف لگانے کے بل کی حمایت کردی، بھارتی سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔
امریکی صدر ٹرمپ کا اقدام
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ملکوں پر 500 فیصد ٹیرف لگانے کے بل کی حمایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے ہو گئی
بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل
بھاری ٹیرف کی خبروں کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ہے۔ مسلسل چوتھے دن گراوٹ کا شکار بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 4 دنوں میں 9 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حالیہ 2 دنوں میں 300 سے زیادہ پاکستانی دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں، یہ حکومت کی ناکامی ہے،اسد قیصر
نئے ٹیرف کا بل
نئے ٹیرف کا بل امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے پیش کیا، جس کی صدر ٹرمپ نے حمایت کی۔ بل کی منظوری کے اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ منظوری کے بعد، ٹرمپ روس سے تیل خریدنے والے ہر ملک پر 500 فیصد تک ٹیرف لگا سکیں گے۔
دنیا بھر پر اثرات
بھارت پہلے ہی 50 فیصد امریکی ٹیرف کے باعث شدید دباؤ میں ہے۔ نئے ٹیرف بل سے برازیل اور چین بھی متاثر ہوں گے۔








