ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (21 مارچ سے 20 اپریل)

ایک طرف سے وقتی رکاوٹ آ سکتی ہے، اس کو اپنے لئے بڑی مشکل نہ سمجھیں۔ ایک دو دن میں وہ دور ہو جائے گی اور آپ کے لئے بھی جا کر دوبارہ آسانیاں ملنا شروع ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آسمانی غوطہ خور جہاز پرواز کے فوراً بعد تباہ

برج ثور (21 اپریل سے 20 مئی)

اللہ آپ کو ہمت دے، جو کریں اپنے بل بوتے پر کریں۔ وہ سارے بند دروازے آپ کےلئے کھول دے گا اور اُس مقام سے عطاءکرے گا جہاں سے آپ کا وہم گماں بھی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: نہیں لگتا پی ٹی آئی کا آئندہ کوئی اور شو ہوگا: خواجہ آصف

برج جوزہ (21 مئی سے 20 جون)

آپ اپنا صدقہ دیں اور نظر بھی اُتاریں۔ کافی دنوں سے مشکلات سے باہر نہیں آ رہے جیسے بڑی سخت چیز کا اثر ہو، اور اللہ سے بھی سچے دل سے توبہ کریں، وہی راستے کھولے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ ،خیبر پختونخوا کی اہم جماعت نے پابندی کی حمایت کر دی

برج سرطان (21 جون سے 20 جولائی)

تبدیلی نوکری کا امکان ہے، اور موجودہ جگہ کے بارے میں بھی اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ ان دنوں آپ کو اپنے لئے کچھ اچھا کرنے کا موقع ملے گا، موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں مقیم مسیحی کمیونٹی نے دبئی میں یومِ پاکستان منایا

برج اسد (21 جولائی سے 21 اگست)

پرانے لوگ دوبارہ زندگی میں آنے کی کوشش کریں گے، اور آپ کو ان کی وجہ سے آگے چل کر فائدہ ہو سکتا ہے۔ اس لئے آپ بھی تھوڑا سا حکمت سے کام لینے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم رائیونڈ پہنچ گئے، پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات کریں گے

برج سنبلہ (22 اگست سے 22 ستمبر)

نقصان ہو سکتا ہے ذرا سی غلطی سے۔ آج کل نہ جانے آپ کن چکروں میں پڑے ہوئے ہیں، کچھ اپنے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں اور وہ راستہ پکڑیں جو خطرے سے پاک ہو۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی پر افغانی ہونے پر شناختی کارڈ منسوخی کے خلاف کیس، وزارتِ داخلہ کو 30 روز میں اپیل پر فیصلہ کرنے کا حکم

برج میزان (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)

آپ آج اپنی نظر ضرور اتاریں، کسی وجہ سے بندش جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ جو رکاوٹ تنگ کر رہی ہے، وہ بھی شاید اسی وجہ سے ہے۔ صدقہ بھی دیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو ایران کے جوابی حملوں سے پریشان، تباہی دیکھ کر کیا کہا۔۔؟ سوشل میڈیا پر بیان وائرل

برج عقرب (23 اکتوبر سے 22 نومبر)

روزگار میں انشاءاللہ کچھ اچھا ہی ہونے والا ہے۔ آپ کا ایک بند راستہ بھی اب کھل رہا ہے، اور آپ کو کسی جانب سے مالی طور پر بھی فائدہ بحکم اللہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق کی گونج، ابرار الحق نے بھارت کی شکست پر نیا ترانہ جاری کردیا

برج قوس (23 نومبر سے 20 دسمبر)

آپ کو اس طرف دیکھنا ہو گا جہاں آپ دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر غلطیاں کر رہے ہیں۔ اس وقت آپ کو کسی بڑی مشکل میں جانے میں ایک منٹ بھی نہیں لگے گا، باز آ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے سفیر کا سندس فاؤنڈیشن اسلام آباد سینٹر کا دورہ، تھلیسیمیا کے مریضوں کے خاندانوں میں راشن کی تقسیم

برج جدی (21 دسمبر سے 19 جنوری)

اللہ نے چاہا تو اب آپ کو اپنے اُس کام کا بھی فائدہ ہو گا جس کو آپ بند سمجھ رہے تھے۔ آج صبح سے آپ کے لئے راستے کھلنے کی نوید بھی سنائی دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 14 واں اجلاس، سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر گفتگو

برج دلو (20 جنوری سے 18 فروری)

آپ جس پر بھی اعتبار کرتے ہیں، وہ آپ کو دھوکہ ہی دیتا ہے۔ مگر اب انجانی جگہ سے فائدہ ہو گا، اور انشاءاللہ اب بہت سے کام بھی سیدھے ہونے جا رہے ہیں۔

برج حوت (19 فروری سے 20 مارچ)

آپ کا ایک بڑا مسئلہ آج کسی وقت بھی حل ہو جائے گا۔ گھر میں بھی جاری نحوست آج ختم ہونا شروع ہو جائے گی، اس کا اندازہ کل سے ضرور ہو گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...