حکومت پنجاب کا متعدد سرکاری ڈپارٹمنس میں ڈاؤن سائزنگ کا فیصلہ
پنجاب حکومت کی ڈاؤن سائزنگ کا فیصلہ
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کی صوبائی حکومت نے متعدد سرکاری ڈپارٹمنٹس میں ڈاؤن سائزنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیدیا، عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل
کمیٹی کی تشکیل
حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعدد ڈپارٹمنٹس میں ملازمین کی کمی کے لیے جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی زندگی کو بشریٰ بی بی سے خطرہ ہے اور ۔۔ فیصل واوڈا کا حیران کن دعویٰ
کمیٹی کے اراکین
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری آئی اینڈ سی، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس، ایڈیشنل سیکریٹری اور ایک نمائندہ کمیٹی نامزد کرے گی۔
کمیٹی کے اختیارات اور ذمہ داریاں
مزید بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کو وسیع اختیارات حاصل ہوں گے اور کمیٹی تمام اداروں کے اضافی ملازمین فارغ اور خالی سیٹیں ختم کرے گی اور نظام کی بہتری کے لیے تجاویز دے گی۔








