سر میں جوؤں کی بھرمار، ندا یاسر کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی
ندا یاسر کا مزید ایک انکشاف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹیلی ویژن میزبان ندا یاسر کی جانب سے اپنی ذاتی زندگی سے جڑا ایک انکشاف سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب میرے سر میں جوؤں کی بھرمار ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر آج انتخابات ہوں تو 36 فیصد نوجوان پی ٹی آئی اور 33 فیصد ن لیگ کو ووٹ دیں گے، RAI کا سروے
ہیئر ایکسٹینشنز کا تجربہ
ندا یاسر نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ دبئی سے ہیئر ایکسٹینشنز لگوائی تھیں، جو مکمل طور پر بالوں میں سلوائی گئی تھیں اور ظاہری طور پر نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی نے 3 ماہ کے دوران 940 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے 89 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا
صفائی کی عادت اور مسائل
ندا یاسر نے بتایا کہ لمبے بال ملنے پر بے حد خوش تھیں اور باقاعدگی سے ان ایکسٹینشنز کی صفائی کے لیے شیمپو بھی استعمال کر رہی تھیں، تاہم شیمپو کے بعد میرے قدرتی بال تو جلد خشک ہو جاتے تھے، مگر جہاں ایکسٹینشنز لگی ہوتی تھیں وہ حصہ اکثر نم رہتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی
جوؤں کا حملہ
ان کا کہنا تھا کہ یہی نمی بعد میں جوؤں کے لیے موزوں جگہ بن گئی، صورتحال کا اندازہ ہوتے ہی انہوں نے فوری طور پر پارلر جا کر ہیئر ایکسٹینشنز نکلوا دیے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: لیاری عمارت حادثہ: اس کے طرح کے حادثات مزید ہوں گے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی
سوشل میڈیا پر ردعمل
اس انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے، کچھ افراد ندا یاسر کی صفائی کی عادت کو سراہ رہے ہیں اور اسے مشکل موضوع پر ایماندارانہ اعتراف کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان کے حد سے زیادہ ذاتی تجربات شیئر کرنے کی ایک اور مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اور حکومت میں کشیدگی میں اضافہ، پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ(ن) کو پارلیمان میں لال جھنڈی دکھانے کا فیصلہ
ندا یاسر کا کیریئر
واضح رہے کہ ندا یاسر کا شمار مارننگ شوز کی مقبول ترین میزبانوں میں ہوتا ہے۔ وہ طویل عرصے سے اس شو کی میزبانی کرتی آ رہی ہیں اور اس حوالے سے ایک منفرد ریکارڈ بھی رکھتی ہیں۔
اداکاری اور متنازع بیانات
انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں بطور اداکارہ بھی کام کیا، تاہم ندا یاسر کو اصل شہرت ان کے مارننگ شو سے حاصل ہوئی، جسے وہ گزشتہ 17 سال سے مسلسل کر رہی ہیں اور آج بھی یہ پروگرام ناظرین میں خاصا مقبول ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ندا یاسر اکثر اپنے غیر معمولی اور بعض اوقات متنازع بیانات کے باعث بھی خبروں میں رہتی ہیں، جن پر سوشل میڈیا پر بحث ہونا معمول بن چکا ہے۔








