برطانیہ میں برفانی طوفان گوریٹی کی وجہ سے ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری ریکارڈ، برمنگھم ائیرپورٹ بند
برطانیہ میں برفانی طوفان گوریٹی
لندن(آئی این پی) برطانیہ میں برفانی طوفان گوریٹی کی وجہ سے ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چین کیوں امریکی ٹیرف کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں؟ حکومت کی طرف سے چیئرمین ماؤ کی تصاویر شیئر کرنے کا کیا مطلب ہے؟
طوفانی ہوائیں
برفانی طوفان کے باعث 100 میل کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے سبب برمنگھم ائیرپورٹ کو پروازوں کے لئے رن وے بند کرنا پڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ، رانا ثنا اللہ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ٹیلی فون
کارنوال میں مشکلات
کارنوال میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے سے درخت اکھڑ گئے، طوفان کی وجہ سے انتظامیہ نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں 15 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار
لندن میں اثرات
اس کے علاوہ لندن میں بھی سخت موسم کے سبب شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
ایمبر الرٹ
ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں طوفان گوریٹی کے لئے ایمبر الرٹ جاری کیا گیا ہے جہاں دہائی کی شدید ترین برفباری ریکارڈ کی گئی۔








