سابق ٹیسٹ کرکٹر جگر کے کینسر میں مبتلا، سرجری ہو گی، عوام سے دعاؤں کی اپیل
محمد الیاس کی بیماری کی خبر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کھانوں کے معیار پر قسم نہیں اٹھائی جا سکتی، نان پکوڑے اور پلیٹ فارم کا جنم جنم کا ساتھ ہے، سٹال والے کی دعا ہوتی ہے کھانا کھا کر لوگ نکل جائیں
سرجری کی معلومات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، محمد الیاس کی مقامی ہسپتال میں سرجری ہوگی۔ سابق کرکٹر نے کامیاب سرجری کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار سکول بس پر حملے میں شہید طلبہ کی تعداد 5 ہوگئی
کیرئیر کی جھلک
79 سالہ محمد الیاس 10 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔ اس کے علاوہ، محمد الیاس پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔
سلیکشن کمیٹی کی خدمات
محمد الیاس قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن، جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے بھی ہیڈ رہ چکے ہیں۔








