یو اے ای کے سجوانی گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم کی کاروباری وفد سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن): وزیراعظم نے یو اے ای کے معروف کاروباری سجوانی گروپ کے وفد سے ملاقات کی اور پاک، یو اے ای کاروبار کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حلیم عادل شیخ اور انکے بھائی جعل سازی کے مقدمے میں بری
دیرینہ برادرانہ تعلقات
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مؤثر معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کی سمت بڑھ رہے ہیں۔ یہ تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔ عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے حالیہ دورۂ پاکستان نے دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید تقویت دی ہے اور تعاون کے فروغ کے لیے سازگار فضاء قائم کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مستقبل میں کام ’’اختیاری‘‘ اور پیسہ ’’غیر اہم‘‘ ہو جائے گا،ایلون مسک کی پیشگوئی
باہمی اعتماد میں اضافہ
وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حالیہ اعلیٰ سطح روابط اور تبادلوں سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے نجی شعبوں اور سرمایہ کاروں کے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ایک مضبوط بنیاد میسر آئی ہے۔ حکومت پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل جدت، بلاک چین اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس (B2B) تعاون کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی سے قبل اہلیہ کا ٹیچر تھا، آر مادھون
اماراتی سرمایہ کاروں کی دلچسپی
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں، اماراتی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری، جدت اور عالمی روابط اور پاکستان کی افرادی صلاحیت و قوت معاشی ترقی کے لئے نہایت مفید شراکت داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی، امریکی کانگریس کی رپورٹ میں اعتراف
سجوانی گروپ کا عزم
سجوانی گروپ کے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی شراکت داری کے مواقع پر مزید تعاون کرنے کی عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ بلا کا ملنسار، خوش اخلاق اور تابعدار انسان تھا، نہ اس کی گھٹی میں تھی ہی نہیں، کسی کے گھر کوئی غمی خوشی کی تقریب ہوتی تو میزبانی میں سب سے آگے ہوتا۔
آنے والی ترقی کی امید
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کی مضبوط حمایت کے ساتھ نجی شعبے کے اشتراک میں اضافہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
وفد کا شکریہ
متحدہ عرب امارات کے سجوانی گروپ کے وفد نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔








