حافظ آباد، پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی پر نازیبا گفتگو کرنے کا الزام
خاتون کا الزام
حافظ آباد (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر حافظ آباد میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) صدر سرکل پر خاتون نے مبینہ نازیبا گفتگو کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ بالکل غلط ہے جو احتجاج میں شریک نہیں ان کو کیسے اٹھا سکتے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ پولیس پر برہم
واقعے کی تفصیلات
خاتون کا کہنا ہے کہ جعلی کرنسی کی شکایت لے کر دفتر گئی تو افسر نے نازیبا گفتگو کی، متاثرہ خاتون کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او نے نوٹس لے لیا۔
تحقیقات کا آغاز
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جائے گی، الزام ثابت ہونے پر کارروائی ہوگی۔دوسری جانب ڈی ایس پی صدر سرکل نے خاتون کے الزامات کی تردید کردی۔








