ترقیاتی پروجیکٹس میں کرپشن کی شکایت، نیب نے میئر کراچی سے 5 سالوں کی تفصیلات طلب کر لی
نیب کراچی کا میئر کراچی سے معلومات طلب کرنا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے ڈویلپمنٹ پروجیکٹس میں میگا کرپشن کے انکشاف پر نیب کراچی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے گذشتہ 5 سالوں کے ترقیاتی پروجیکٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی ڈی کے ایک دن میں 4مبینہ مقابلے، 6ملزمان ہلاک
کرپشن کی شکایات اور نیب کا خط
نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی کے ڈویلپمنٹ پروجیکٹس میں میگا کرپشن کی شکایت موصول ہوئی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 2020 سے 2025 تک مکمل کیے گئے پروجیکٹس یا جن پر کام جاری ہے اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
تفصیلات فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن
خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ نیب آرڈیننس کی سیکشن 27 کے تحت تفصیلات 15 جنوری سے پہلے نیب کراچی بیورو کو دی جائیں۔








