عمران خان سانحہ 9 مئی کے براہ راست ذمہ دار، سزا بھی ہوگی: اکبر ایس بابر
اکبر ایس بابر کی عمران خان پر الزام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سانحہ 9 مئی کا براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں اس کیس میں بھی سزا کی پیش گوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے، چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف
پی ٹی آئی کی سیاست اور قومی سلامتی
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک اور شیخ مجیب الرحمان پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ اگر حکومت پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ پر عملدرآمد کرتی تو سانحہ 9 مئی نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک دشمن سیاست سے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، میں بانی کو غدار کا لیبل نہیں دینا چاہتا یہ سپریم کورٹ کا کام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت ڈرون کیوں بھیج رہا ہے، ان کا مقصد کیا تلاش کرنا ہے؟ سابق مشیر قومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف
پی ٹی آئی کے الزامات اور قیادت کا موقف
اکبر ایس بابر نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے ذریعے مقدمات کا خاتمہ اور مک مکّا کرنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی پر میرے تمام الزامات عدالت میں ثابت ہوئے، خیبرپختونخوا میں یہ ہمیں پتھر کے زمانے کی طرف لے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت شہیدوں کے جنازے کو کندھا دینے کیلئے تیار نہیں، پی ٹی آئی والے دہشت گرد کو دہشت گرد کیوں نہیں کہتے؟ پاکستان کا دفاع مضبوط نہ ہو تو کیا بھارت ہمیں بخشے گا؟
غیرقانونی تقرری پر تنقید
انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے نامزد کردہ اپوزیشن لیڈرز کی تقرری کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سزا یافتہ شخص کے نامزد اپوزیشن لیڈر کی تقرری غیرقانونی ہوگی۔








