ملک میں سردی کی شدید لہر جاری، ہنزہ میں پارہ منفی 20 ڈگری ریکارڈ
سخت سردی کی لہر
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں شدید ٹھنڈ کی لہر جاری ہے اور ہنزہ میں پارہ منفی 20 ڈگری تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے متھن چکرورتی کے بیٹے کی کس طرح مالی مدد کی؟ حیران کن انکشاف
درجہ حرارت کی رپورٹ
عالمی موسمی ویب سائٹ کے مطابق ہنزہ میں کم سے کم منفی 20 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اتوار کی صبح سویرے کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں 2 ڈگری، لاہور میں 3، پشاور میں 4 اور کراچی میں 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں کمی کی کہانی خواجہ سعد رفیق منظرعام پر لے آئے
زندگی متاثر ہورہی ہے
ادھر گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ اور استور کے بالائی علاقوں میں خون جماتی سردی ہے جس کے باعث نظامِ زندگی متاثر ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب بھی کراچی آتا ہوں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، وفاقی وزیر عبد العلیم خان
تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی
دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ نے سردی کے باعث اسکولوں میں آمد کے اوقات کار تبدیل کردیئے، سرکاری اور نجی سکول صبح 9 بجے کھولے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق پیر سے 26 جنوری تک رہے گا۔
پنجاب میں تعطیلات میں توسیع
علاوہ ازیں پنجاب میں بھی تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترجمان وزارت تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ عوام سے مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔








