اگر بھارت کو سیاست سے نہیں روک سکتے تو آئی سی سی کو بند ہوجانا چاہیے، سعید اجمل
سعید اجمل کا سخت ردعمل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کو سیاست سے نہیں روک سکتے تو آئی سی سی کو بند ہوجانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حکام نے کب کب پاکستان کے دورے کیے اور کن عالمی امور پر مذاکرات ہوئے۔۔۔؟( تاریخ پر اِک نظر )
پی سی سی ایل کی لانچنگ میں گفتگو
کراچی میں پی سی سی ایل کے دوسرے ایڈیشن کی لانچنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سعید اجمل نے کہا کہ آئی سی سی فیئر اینڈ لوو کرکٹ کے ساتھ فیصلے کرے۔ اگر فیئر فیصلہ کیا جائے تو وہی ہوگا جو پاکستان اور دیگر کرکٹ بورڈز چاہتے ہیں۔ ایک ملک کی مرضی پر دنیا کی کرکٹ نہیں چل سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: چیک باؤنس کیس، بالی ووڈ اداکار راج پال یادیو گرفتار
آئی سی سی کو پیغام
سعید اجمل کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو پیغام ہے کہ فیئر کرکٹ ہونی چاہیے۔ پوری دنیا پاکستان آکر کھیل رہی ہے تو بھارت کو کیا درد ہے جو وہ پاکستان نہیں آتا۔
عثمان طارق کی کارکردگی
قومی ٹیم کے اسپینر عثمان طارق کے حوالے سے سعید اجمل نے کہا کہ عثمان طارق دیکھنے میں تو اچھے لگ رہے ہیں، لیکن پی سی بی کو ایکشن لینا چاہیے کہ ہمارے کھلاڑیوں کے اوپر کیوں ایکشن کے مسائل آتے ہیں یا لائے جاتے ہیں۔








