اسلام آباد جی سیون دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل
جی سیون دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جی سیون دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی گئی، جس کے مطابق دھماکا بظاہر گیس لیکیج کے باعث ہوا۔ دھماکے سے 3 مکان مکمل طور پر تباہ، 2 کو نقصان پہنچا، واقعے میں 8 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں نے بھارتی غاصبانہ قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا: کشمیری عوام
اموات اور زخمیوں کی تفصیلات
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اموات جھلسنے اور زخمی ملبے تلے دبنے کی وجہ سے ہوئی۔ جائے وقوعہ سے گیس پائپ لائن اور گیس کنکشنز کے سیمپل اکٹھے کرلئے گئے۔ یہ واقعہ 7 بج کر 19 منٹ پر پیش آیا اور 7 بج کر 37 منٹ پر ریسکیو ٹیم پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: میئر نیویارک ظہران ممدانی کے گھر کے باہر سے دھماکہ خیز ڈیوائس برآمد، 2 مشتبہ افراد گرفتار
ریسکیو آپریشن اور مزید تحقیقات
ابتدائی ریسکیو علاقہ مکینوں نے کیا، بعد میں ریسکیو ٹیموں نے آپریشن مکمل کیا۔ گیس کس جگہ جمع ہوئی اور آگ لگنے کا سبب کیا تھا؟ اس کا تعین کیا جائے گا۔ دھماکے کی شدت اور نوعیت جاننے کے لیے نمونے اور کیمیائی اثرات جمع کرلئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آن لائن فراڈ کیس، 7 چینی باشندوں سمیت 12 ملزمان عدالت میں پیش
احتیاطی تدابیر
مزید حادثات سے بچنے کے لیے علاقے کی گیس اور بجلی عارضی طور پر منقطع کر دی گئی۔ مزید تحقیقات ضلعی انتظامیہ، پولیس، فرانزک ٹیمیں اور گیس کمپنیاں مل کر کریں گی۔
دھماکے کا پس منظر
واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک شادی کی تقریب کے دوران گھر میں گیس سلینڈر کے دھماکے میں 8 افراد جان سے چلے گئے۔ جان سے جانے والوں میں دلہا اور دلہن شامل ہیں۔ حکام کے مطابق مجموعی طور پر متاثرہ گھروں کے ملبے سے 19 افراد کو نکالا گیا۔








