عمان کے وزیر خارجہ کا ایران کا دورہ، صدر سمیت اہم عہدیداروں سے ملاقات
عمان کے وزیر خارجہ کا تہران کا دورہ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) عمان کے وزیر خارجہ بدر ابوسعیدی نے تہران کا دورہ کر کے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ سمیت اہم عہدیداروں سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور: اراضی تنازع پر چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل
دوطرفہ تعلقات کا جائزہ
صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور میں 16 سالہ لڑکی کی لاش کے ساتھ مبینہ طور پر بے حرمتی کرنے والا مبینہ ملزم مقابلے میں مارا گیا
امن اور استحکام کی اہمیت
اس موقع پر ابوسعیدی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے ایران کے ساتھ مثبت روابط قائم رکھیں گے۔
عمان کا کردار
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ عمان نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ عمانی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران علاقائی امن اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق اہم تبادلۂ خیال ہوا۔








