متنازع ٹویٹ کیس، ایمان مزاری کو عدالت نے ریلیف دے دیا
اسلام آباد میں متنازع ٹویٹ کیس
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری کو عدالت نے ریلیف دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کہتے ہیں کہ ملک بھی اُن کا ہے اور فوج بھی، ادارے کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے، علی محمد خان
سماعت کی تفصیلات
سماعت کے موقع پر ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ایمان مزاری پیش نہیں ہو سکیں۔ دورانِ سماعت، عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے ہادی علی چٹھہ نے بتایا کہ ایمان مزاری کو 104 بخار ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خود بھی بخار ہے مگر وہ اس لیے عدالت آئے ہیں تاکہ یہ نہ لگے کہ وہ بہانہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرتے وقت اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، امریکی عدالت نے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا
جج کی ہدایت اور سماعت کا وقفہ
جج محمد افضل مجوکہ نے ہدایت دی کہ ایمان مزاری کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی جائے، جس کے بعد عدالت نے تحریری درخواست آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔
کیس کی دوبارہ سماعت
وقفے کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی تو ہادی علی چٹھہ کی جانب سے ایمان مزاری کی حاضری سے استثنا کی تحریری درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ بعد ازاں عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی۔








