ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ٹی 20 سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
پاکستان ٹی 20 سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے لئے پاکستان ٹی 20 سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال، سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں تعلیمی ادارے 7روز کے لئے بند
سخت مشاورت کا عمل
سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے ہوم خلاف سیریز کے لیے پاکستان سکواڈ کے لیے حتمی مشاورت رواں ہفتے ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج نے ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا
مکمنہ کھلاڑیوں کی فہرست
کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، شاداب خان، بابر اعظم، فہیم اشرف، محمد نواز، عثمان خان اور ابرار احمد کے شامل ہونے کا امکان ہے۔
شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، سلمان مرزا اور خواجہ نافع کے نام بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل، عبدالصمد، وسیم جونیئر اور عثمان طارق ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان
ہیڈ کوچ کی واپسی اور مشاورت
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دورۂ سری لنکا کے اختتام پر لاہور پہنچ رہے ہیں، قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اراکین سری لنکا میں سیریز کھیلنے کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا کی سلیکٹرز سے حتمی مشاورت ہوگی۔
سکواڈ کی حتمی منظوری
مشاورت مکمل ہونے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری سے سکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا، پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی نام آئی سی سی کو بھجوا رکھے ہیں۔ 31 جنوری قبل پی سی بی آئی سی سی کی اجازت کے بغیر ناموں میں ردو بدل کر سکتا ہے.








