ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ میں آگ شاٹ سرکٹ سے نہیں بلکہ ماچس یا لائٹر سے لگائی گئی، سانحہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔
اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں موسم
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کل بیرون ملک روانہ ہوں گے
دیگر علاقوں میں بارش کی توقع
محکمہ موسمیات نے جیوانی، پسنی، اورماڑہ، کیچ اور تربت میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں شدید سردی کے ساتھ برفباری کے امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھکاری کی 3 لڑکیوں کو قتل کرنے کی کوشش، 2 بہنیں شدید زخمی
موسمی تبدیلی کی تفصیلات
16 سے 18 جنوری کے درمیان ایک ملک گیر مغربی ہواؤں کے سلسلے کی توقع ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت انتہائی سطح تک گر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون اغوا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پر اظہارِ برہمی
پشاور میں بارش اور برفباری
پشاور شہر میں 15 سے 25 ملی میٹر بارش جبکہ 23 سے 25 جنوری کے درمیان باقاعدہ برفباری بھی ہو سکتی ہے، کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔
بلوچستان میں موسمی حالات
بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں انتہائی سرد درجہ حرارت پر بارش اور برفباری کا امکان ہے، 21 سے 23 جنوری کے درمیان صوبے بھر میں 60 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی انتہائی سرد، برفیلی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔








