ٹانک میں پولیس بکتر بند پر آئی ای ڈی حملہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید
ٹانک میں پولیس پر حملہ
ٹانک(ویب ڈیسک) پولیس بکتر بند پر آئی ای ڈی حملے میں ایس ایچ او سمیت 6 اہل کار شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی طرح محسوس ہوتے تھے: صاحبہ افضل
حملے کی تفصیلات
خیبر پختونخوا میں ٹانک کے علاقے گومل میں پولیس کی اے پی سی (بکتر بند گاڑی) پر آئی ڈی بم حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکا ٹانک کے علاقے کوٹ ولی سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس کی بکتربند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 7354 کالج ٹیچرز کی بھرتی مکمل، 8 ماہ کیلئے 50 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے
شہداء کی فہرست
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ کی گئیں، جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے.
نقصان اور تباہی
بکتر بند گاڑی پر حملے میں شہید ہونے والوں میں اسحاق، ایس ایچ او، اے ایس آئی شیر عالم، شفیع، حضرت علی، احسان اللہ، اور مجید ڈرائیور شامل ہیں۔








