غرور میں ڈوبا ایک شخص پوری دنیا کے فیصلے کر رہا ہے، فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہو گا: خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر کا بیان
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا، وہی ٹرمپ کے ساتھ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کے بعد بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیز جرائم میں خطرناک اضافہ، 19 ریاستوں میں 184 واقعات رپورٹ
غیر معمولی طاقت کی حقیقت
’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ غرور میں ڈوبا ایک شخص پوری دنیا کے فیصلے کر رہا ہے۔ اسے یہ سمجھنا چاہیے کہ اقتدار کے عروج پر طاقتور ترین حکمرانوں کے ساتھ کیا ہوا۔ فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا، وہی ٹرمپ کے ساتھ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رمضان المبارک کی آمد پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد، خصوصی پیغام جاری
ایرانی صدر کا الزام
واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ اور اسرائیل کو ایران میں فسادات کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔
مسعود پزشکیان کا انٹرویو
ایرانی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل لوگوں کو ہدایات دے رہے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں، جاؤ تخریب کاری کرو۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ایران پر حملہ کیا۔ پرامن احتجاج عوام کا حق ہے مگر کسی غیر ملکی کو قوم میں انتشار کے بیج بونے کی اجازت نہیں دیں گے۔








