نیتوکپور نے اپنے آنجہانی شوہر رشی کپور کے بارے میں حیران کن انکشاف کر دیا
ایکسٹرا میرٹل افیئرز: شوبز انڈسٹری کا ایک راز
ممبئی (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری میں ایکسٹرا میرٹل افیئرز عام بات ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ کبھی کسی کے راز کھل جاتے ہیں تو کسی کے رازوں پر پردہ ہی رہتا ہے۔ رشی کپور کا شمار بھی ایسے ہی اداکاروں میں ہوتا ہے جو ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ افیئر کی وجہ سے بھی خبروں میں رہے۔ نیتو کپور خود کئی بار ان کے افیئر پر رد عمل کا اظہار کر چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے زہر دیئے جانے کی خبروں پر خاموشی توڑ ڈالی
رشی کپور: ایک رومانٹک اداکار
رشی کپور بالی ووڈ میں ایک رومانٹک اداکار کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ اپنے فلمی کریئر میں انہوں نے کامیاب عاشق نوجوان کے کئی کردار نبھائے ہیں۔ حقیقی زندگی میں بھی فلمی ہیروئنوں سے عشق لڑانے کے طور پر مشہور تھے۔ ایک بار ان کی اہلیہ نیتو کپور نے خود انکشاف کیا تھا کہ وہ ان کے سامنے ہی فلرٹ کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فرعون کے مقبرے کی مانند زیرِ زمین سرنگیں کیوں بنائی جا رہی ہیں؟-1
شادی اور اس کے بعد کی کہانی
رشی کپور کو ہم سے بچھڑے سالوں بیت گئے ہیں، لیکن ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔ فلمی گھرانے میں جنم لینے والے رشی کپور نے اپنے والد کا قرض اتارنے کے لیے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ فلمی سیٹ پر ہی ان کی ملاقات نیتو کپور سے ہوئی جہاں انہوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔
شروع میں ان کے درمیان اچھی دوستی ہوئی جو بعد میں گہری محبت میں تبدیل ہوگئی اور نیتو جلد ہی ان کی اہلیہ بن گئیں۔ نیتو کپور نے شادی کے لیے اپنے کیریئر کو بھی قربان کردیا اور اپنی مصروفیات اپنے گھر تک محدود کرلیں۔ آج ان کے بیٹے رنبیر اور بہو عالیہ دونوں بھی سپر اسٹار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ شروع ہی نہ ہو سکا
رشی کپور کی کتاب 'کھلم کھلا'
رشی کپور بھی اپنے کئی پرانے انٹرویوز میں اپنے افیئر کے بارے میں تذکرہ کرتے رہتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، انہوں نے اپنی کتاب 'کھلم کھلا' میں اپنے ایک افیئر کا ذکر کیا ہے کہ وہ یاسمین سے بہت پیار کرتے تھے، لیکن شہرت ملنے کے بعد ان کا رشتہ بدل گیا۔ یاسمین نے انہیں چھوڑ کر کسی اور کا ساتھ نبھایا تھا۔
یاسمین سے جدا ہوتے ہی نیتو کپور نے بکھرے ہوئے رشی کپور کو سمیٹا اور جلد ہی دونوں نے شادی کرلی۔ لیکن شادی کے بعد بھی وہ اپنی رومانٹک طبیعت کی وجہ سے افیئرز چلانے سے باز نہ آئے اور نیتو کپور کو رشی کے افیئر کا پتہ چل جاتا تھا۔
نیتو کپور کا جواب
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب ایک انٹرویو میں نیتو کپور سے پوچھا گیا تھا کہ رشی کپور کے فلرٹ پر ان کا ردعمل کیا ہوتا تھا، تو اداکارہ نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ میں نے انہیں لاتعداد بار فلرٹ کرتے ہوئے پکڑا ہے۔ لیکن میں ایک بات جانتی تھی کہ وہ مجھے کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ میرے خیال میں انہیں اتنی آزادی دینی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلرٹ کرنا ان کی فطرت میں ہے لیکن اس کے لیے انہیں باندھ کر رکھنا درست نہیں۔ میں نے بھی وہی راستہ اختیار کیا، وہ میرے سامنے بھی فلرٹ کرتے تھے۔ لیکن پتہ تھا کہ آنا تو میرے پاس ہی ہے۔