جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس کیلئے ججوں کی مستقل تقرری کی منظوری دے دی
اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے آج ہونے والے اجلاسوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جن کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: باغبانپورہ کے قریب حادثہ 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
ایڈیشنل ججز کی مستقل تقرری
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مستقل تقرری کی سفارش کی گئی۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کی توثیق منظور کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں: صدر و وزیراعظم
بلوچستان ہائیکورٹ کی توثیق
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نجم الدین مینگل کی بطور مستقل جج کی توثیق کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ہیڈکوارٹرز اور ای وی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح، محفوظ اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ اولین ترجیح ہے: مریم نواز
اکثریتی رائے سے مسترد شدہ سفارشات
اجلاس میں جسٹس ایوب خان کی توثیق کی سفارش اکثریتی رائے سے مسترد کی گئی، آئینی بینچز کیلئے ججز نامزدگی کے معیار پر غور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
کمیٹی کی سفارشات
اعلامیہ کے مطابق کمیٹی ججز تقرری انٹرویو، طریقہ کار اور رولز میں ترامیم پر سفارشات تیار کرے گی۔








