قومی اسمبلی کا اجلاس آغاز کے چند منٹ بعد ہی کورم ٹوٹنے پر ملتوی کر دیا گیا
قومی اسمبلی کا اجلاس
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کا اجلاس آغاز کے چند منٹ بعد ہی کورم ٹوٹنے پر ملتوی کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی سب سے مہنگی جنگ: حماس اور حزب اللہ کے ساتھ تنازعات نے اسرائیلی معیشت کو کیسے متاثر کیا؟
پیپلز پارٹی کا واک آئوٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری کرنے پر پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی سے واک آئوٹ کیا۔ اجلاس شروع ہوتے ہی سید نوید قمر نے یہ معاملہ اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی ڈیل کی صورت میں پاکستان سے ضمانت طلب کی ہے، ایرانی دانشور کا دعویٰ
وزیر قانون کی وضاحت
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وضاحت پیش کی کہ ہم ہمیشہ انتظار کرتے ہیں اور صدر مملکت کا احترام کرتے ہیں۔ واک آئوٹ کے بعد سپیکر نے 15 منٹ کا وقفہ کر دیا۔
کورم کے ٹوٹنے کا واقعہ
پیپلز پارٹی کو منانے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد کورم ٹوٹ گیا اور سپیکر نے اجلاس منگل کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔








