پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرنے کے لئے صدر مملکت کو سمری ارسال
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرنے کے لیے صدرِ مملکت کو سمری ارسال کردی گئی، اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے شاہ 35 سال کی عمر میں کرکٹ کی دنیا کا سب سے طاقتور آدمی کیسے بنے؟
اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت
سما ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی قیادت سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے، جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور آئی ہے۔
حتمی فیصلہ کس کا؟
پارلیمانی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے انعقاد کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے درمیان مشاورت ہوئی، جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے سمیت دیگر امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔








