ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ: مریخ
تاریخ: 21 مارچ سے 20 اپریل
مالی حوالے سے ابھی مشکلات چل رہی ہیں مگر صورتحال اب بہتری کی جانب چل پڑی ہے۔ آپ جس بھی امید پر ہیں ان شاءاللہ اب اس میں کامیابی ملنے کا امکان روشن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم کا ایران پر حملہ غزہ سے عالمی توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے، خواجہ محمد آصف
برج ثور
سیارہ: زہرہ
تاریخ: 21 اپریل سے 20 مئی
آپ اپنے مسائل، خاص طور پر بندش سے آزاد ہو رہے ہیں۔ آپ کو اب اچھی صورتحال کا سامنا ہوگا۔ مناسب پلاننگ کریں، آپ کو بہتری سے آگے بڑھنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایرانی مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر عبدالناصر ہمتی کی ملاقات، پائیدار مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا
برج جوزہ
سیارہ: عطارد
تاریخ: 21 مئی سے 20 جون
اگر آپ نے اپنا راستہ ٹھیک کر لیا اور سیدھے راستے پر آ گئے تو پھر وارے نیارے ہو جائیں گے۔ ان دنوں آپ کو جس طرف سے لالچ دیا جا رہا ہے اس پر توجہ دیں، یہ غلط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھوٹے کاروباری لوگوں کو بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ملے گی: علی پرویز ملک
برج سرطان
سیارہ: چاند
تاریخ: 21 جون سے 20 جولائی
آپ انجان سی بندش و رکاوٹوں کا شکار ہیں۔ جس بھی کام میں ناکامی ہوتی ہے، اس کی وجہ شاید یہی ہے۔ اس وقت آپ کو روحانی حل کی طرف جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا
برج اسد
سیارہ: شمس
تاریخ: 21 جولائی سے 21 اگست
آپ مالی پریشانی سے نکلیں گے اور جس بھی مقصد میں کوشش کر رہے تھے، اس میں کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ آج اچھا دن رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امدادی سامان غزہ لانیوالے جہاز میڈلین سے اغوا، 12 امدادی کارکنان حراستی مرکز منتقل
برج سنبلہ
سیارہ: عطارد
تاریخ: 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنے گھر والوں کے صدقے دیں۔ اس وقت نحوست اور بدنظری کا شکار ہیں، آپ چاہ کر بھی خود سے نہیں نکل سکتے۔ صرف اللہ سے مدد مانگیں، وار ہوا لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمت 150 ڈالر تک جا سکتی ہے، معاشی ماہر کی وارننگ
برج میزان
سیارہ: زہرہ
تاریخ: 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ نے چاہا تو آج ڈپریشن سے نکلیں گے اور آپ کی ضرورتیں بھی پوری ہونے کے اسباب پیدا ہوجائیں گے۔ اب قدرتی راستے مل جائیں گے۔ بس آپ کا فوکس اس پر ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاپتہ افراد واپس آنے پر کہتے ہیں شمالی علاقہ جات آرام کیلئے گئے تھے، آئینی بنچ کے کیس میں ریمارکس
برج عقرب
سیارہ: مریخ
تاریخ: 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ دن بدن بندش وغیرہ سے نکل رہے ہیں اور اب آگے بڑھنے کے دن ہیں۔ ایک نیت معاف رہی تو وہ کامیابی حاصل کر لیں گے جس کی برسوں سے خواہش تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا فرض منصبی کی ادائیگی کے دوران جاں بحق پی ڈی ایم اے آفیسر کے خاندان کے لیے ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان
برج قوس
سیارہ: مشتری
تاریخ: 23 نومبر سے 20 دسمبر
نئے کام کے آغاز کے لیے اچھا دن ہے اور پرانے کاموں میں بھی بہتری کا واضح امکان موجود ہے۔ آپ بالکل پریشان نہ ہوں، اب اور بھی کئی معاملات حل ہو سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جے شنکر کا پاکستان دورہ: کیا یہ بی جے پی کی پالیسی میں تبدیلی کی علامت ہے؟
برج جدی
سیارہ: زحل
تاریخ: 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ اب کھل کر اپنے کاموں پر توجہ دیں اور جس بھی معاملے کو حل کرنے میں برسوں لگ گئے تھے، اب وہ دنوں میں حل ہوتا نظر آتا ہے۔ اس کی ابتداء بھی ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ کے لیے یو اے ای کے اسکواڈ کا اعلان، متعدد پاکستانی شامل
برج دلو
سیارہ: زحل
تاریخ: 20 جنوری سے 18 فروری
مشتری جب زائچے میں ہو تو وارے نیارے ہو جاتے ہیں۔ آپ ان دنوں، بحکم اللہ، جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، ان شاءاللہ بڑے شاندار انداز سے کامیاب ہوں گے۔ جلد کریں بس۔
سیارہ مشتری
تاریخ: 19 فروری سے 20 مارچ
نحوست اور بدنظری دونوں کے گھیرے میں ہیں۔ اب صدقہ دیں، نظر بھی اتاریں اور حاسدین سے جس قدر ممکن ہو دور ہو جائیں۔ آج کا دن بڑا ہی اہم ہوگا۔








