کے پی اسمبلی کے کور کمانڈر کو خط پر تنازع کھڑا ہوگیا، سکیورٹی ذرائع نے خط غیر آئینی قرار دیدیا
نیا تنازع: خیبر پختونخوا اسمبلی کا خط
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے سکیورٹی کی جانب سے کور کمانڈر پشاور کو اِن کیمرہ بریفنگ کے لیے لکھا گیا خط ایک نئے تنازع کی شکل اختیار کرگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا کے صوبہ ویسٹ پاپوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے
خط کی مندرجات
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسپیکر صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے ایک خط میں کہا گیا کہ صرف آپریشنز سے پائیدار امن ممکن نہیں بلکہ سیاسی اور سماجی اقدامات بھی ناگزیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تہران کے انقلاب سکوائر پر شہید ایرانی کمانڈرز کی نماز جنازہ، بڑی تعداد میں عوام کی شرکت، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے
سکیورٹی ذرائع کی رائے
سکیورٹی ذرائع نے خط کو غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی یا صوبائی حکومت کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ فوجی قیادت، خصوصاً کور کمانڈر یا جی ایچ کیو سے براہ راست اِن کیمرہ یا ادارہ جاتی بریفنگ کی درخواست کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور کے میٹرک بورڈ کے نتائج، ایک ہی اسکول کی طالبات کی پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن
واضح وضاحت
جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سکیورٹی ذرائع نے واضح طور پر تصدیق کی ہے کہ ایسا کوئی خط تاحال کور ہیڈکوارٹر کو موصول ہی نہیں ہوا۔
معمولات اور حساسیت
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ روزمرہ کوآرڈینیشن یا معمول کے رابطوں کی اجازت اپنی جگہ موجود ہے مگر صوبائی اسمبلی میں امن و امان پر اِن کیمرہ بریفنگ کسی صورت معمول کا معاملہ نہیں، یہ ایک حساس اور باضابطہ ادارہ جاتی عمل ہے جس کے لیے وفاقی منظوری لازم ہوتی ہے۔








