امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی
امریکا کی ایران سے امریکی شہریوں کو فوری روانگی کی ہدایت
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے ایران میں کشیدہ صورت حال اور اپنی دھمکیوں کو ہوا دیتے ہوئے تمام امریکی شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دھماکہ، دو افراد جاں بحق
ایران میں احتجاج کی شدت
ایران میں امریکا کے ورچوئل سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے احتجاج شدت اختیار کر رہے ہیں اور تشدد میں بدل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی ڈیجیٹل دہشتگردی کیس: عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید، صابر شاکر، معید پیرزادہ کو عمر قید کی سزا
سفارتی مشورے
امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ممکن ہو تو زمینی راستے سے آرمینیا یا ترکیہ کے ذریعے ایران چھوڑ دیں اور ایسے انتظامات کریں جن میں امریکی حکومت کی مدد پر انحصار نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں ملی، صرف چار سال کی بچی بیڈ کے نیچے سے زندہ بچ گئی۔
حفاظتی تدابیر
سفارت خانے کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو افراد ایران چھوڑنا نہیں چاہتے وہ کسی محفوظ جگہ پر گھر کے اندر رہیں اور احتجاجی سرگرمیوں سے دور رہیں، خوراک، پانی، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کا ذخیرہ کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، کسی کو منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی: عظمیٰ بخاری
سفارتی تعلقات پر زور
قبل ازیں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی زیرِ قیادت سینئر معاونین نے ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ ایران کے خلاف حملے سے پہلے سفارت کاری کو موقع دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
مذاکرات اور عسکری کارروائی
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وائٹ ہاؤس ایران کی جانب سے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کی پیشکش پر غور کر رہا تھا جبکہ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دینے پر غور کرتے دکھائی دے رہے تھے۔
نئی تجارتی پابندیاں
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے کسی بھی ملک پر امریکا میں 25 فیصد ٹیرف عائد ہو گا، اس کا اطلاق فوری ہوگا۔








