امریکا میں بڑا کریک ڈاؤن، ایک لاکھ سے زائد افراد کے ویزے منسوخ
امریکا کی ویزا منسوخی کی کارروائی
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا نے ویزا قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد افراد کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں، جن میں ہزاروں غیر ملکی طلبہ اور روزگار کے لیے آنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی گلوبل مسلم بزنس فورم کے اعزازی سرپرست مقرر
ٹرمپ دور میں ویزے منسوخ کرنے کا عمل
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت کے پہلے سال کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ ویزے منسوخ کیے گئے۔ ان میں کاروبار اور سیاحت کے ویزے رکھنے والے وہ افراد بھی شامل تھے جو مقررہ مدت ختم ہونے کے باوجود امریکا میں قیام پذیر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ
منسوخ کردہ ویزوں کی تفصیلات
محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ جن افراد کے ویزے منسوخ کیے گئے ان میں 8 ہزار طلبہ اور 2 ہزار 500 روزگار کے لیے آنے والے افراد شامل ہیں۔ حکام کے مطابق زیادہ تر کیسز میں افراد کے خلاف مجرمانہ ریکارڈ یا قانونی خلاف ورزیوں کے شواہد موجود تھے۔
مجرمانہ ریکارڈ کی بنیاد پر ویزے منسوخ
بیان کے مطابق شراب نوشی کے دوران گاڑی چلانے، تشدد، چوری، بچوں سے بدسلوکی، منشیات کی تقسیم اور مالی بدعنوانی جیسے الزامات کی بنیاد پر بھی ویزے منسوخ کیے گئے۔








