صدر مملکت بحرین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے
صدر مملکت آصف زرداری کا بحرین کا دورہ
منامہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف زرداری بحرین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 15 ماہ کی حاملہ: بانجھ خواتین کو معجزاتی طریقوں سے حمل ٹھہرانے کا دھوکہ کیسے بے نقاب ہوا؟
استقبال کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرین کے وزیر خارجہ نے استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
ملاقاتیں متوقع
صدر آصف زرداری کی بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات متوقع ہے۔
اقتصادی ترقی پر خطاب
صدر زرداری منامہ میں ہونے والے اکنامک ڈویلپمنٹ بورڈ کے صدر دفتر میں استقبالیہ سے بھی خطاب کریں گے.








