تھائی لینڈ میں مسافر ٹرین کو حادثہ، 22 افراد ہلاک
تعمیراتی کرین کا حادثہ
بنکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھائی لینڈ میں ایک تعمیراتی کرین مسافر ٹرین پر گرنے سے 22 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بابا گورو نانک کا جنم دن، وزیر داخلہ محسن نقوی کی سکھ برادری کو مبارکباد
زخمیوں کی تعداد
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گالی دینے سے پیٹ نہیں بھرتا،دن رات کام کرنے سے ہی عوام کے مسئلے حل ہوتے ہیں: مریم نواز
حادثے کی جگہ
یہ حادثہ صوبہ ناکھون رتچاسیما کے ضلع سکھیو میں پیش آیا۔ ٹرین تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے اوبن رتچاتھانی صوبے کی طرف جا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے سری لنکن صدر کا رابطہ، بھارت سے میچ کے حوالے سے اہم درخواست کر دی
حادثے کی تفصیلات
رپورٹس کے مطابق ٹرین ٹریک پر گرنے والی کرین سے جا ٹکرائی جس کے باعث کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
مقامی میڈیا کی خبریں
مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد ٹرین میں آگ بھی لگ گئی تھی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔








