ماسکو شدید سردی کی لپیٹ میں، رواں ماہ 146 سالہ ریکارڈ کی پانچویں برفباری، معمولات زندگی متاثر
ماسکو میں ریکارڈ برفباری
روس مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے دارالحکومت میں برفباری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ کرکٹ کلب کی 25 سالہ شاندار خدمات، سلور جوبلی پر اتحاد، بھائی چارہ اور کامیابیوں کی درخشاں مثال کا مظاہرہ
شدید سردی کی لپیٹ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ان دنوں ماسکو شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں کئی فٹ برفباری ریکارڈ کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی چین میں قائم بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں بطور بانی رکن شمولیت
146 سالہ ریکارڈ
’’جیو نیوز‘‘ نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ ماسکو میں رواں ماہ 146 سالہ ریکارڈ کی پانچویں سخت برف باری ہوئی اور ویک اینڈ پر ایک ملین کیوبک میٹرز برف صاف کی گئی۔ شدید سردی کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے نظام کے ساتھ ساتھ شہریوں کو دیگر معمولات زندگی میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
درجہ حرارت کی صورت حال
ماسکو میں آج درجہ حرارت منفی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ مزید برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔








