ایرانی حکومت مخالف شخصیت اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات کا انکشاف
ایرانی حکومت مخالف شخصیت اور ٹرمپ انتظامیہ کی ملاقات
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی حکومت مخالف شخصیت اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 47 دہشتگرد جہنم واصل، دہشتگردوں کا تعلق کس ملک سے تھا، لاشیں کیسے اور کب اٹھائی گئیں؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
خفیہ ملاقات کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امارات کے 18 ارب پتی افراد کے پاس کتنی دولت ہے؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ.
ایران میں مظاہروں پر تبادلہ خیال
’’جیو نیوز‘‘ نے امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ویک اینڈ پر ہونے والی ملاقات میں ایران مظاہروں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق، ایران میں پرتشدد مظاہروں کے بعد ایرانی حکومت مخالف شخصیت اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان یہ پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کے ہوتے بھارت پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہیں کرسکتا، گورنر سندھ
ٹرمپ کا پہلوی سے ملاقات سے انکار
اس سے قبل گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ پہلوی سے ملنے کا ارادہ نہیں رکھتے، یہ کہتے ہوئے کہ وہ "ایک اچھے انسان لگتے ہیں، لیکن یہ اس وقت مناسب نہیں ہوگا"۔
پہلوی کی عوام سے اپیل
خیال رہے کہ ایران کے آخری بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی نے ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری مظاہروں میں شدت لانے کے لیے ملک بھر میں عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ سڑکوں پر نکلیں۔








