امریکہ آئندہ 24 گھنٹے میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے، یورپی حکام کا دعویٰ
امریکہ اور ایران کی موجودہ صورتحال
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ امریکہ آئندہ 24 گھنٹے میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔ خبر ایجنسی نے یورپی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے ایران میں فوجی مداخلت کا آغاز ممکنہ طور پر قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ میں شامل کرنے کا فیصلہ
یورپی حکام کی پیش گوئی
یورپی حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں امریکہ کی جانب سے فوجی مداخلت کا آغاز 24 گھنٹے میں ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں برطانیہ نے قطر میں موجود اپنے فوجی اڈوں سے عملہ واپس بلا لیا ہے۔
ٹرمپ کی دھمکیاں اور ایران کا ردعمل
واضح رہے ٹرمپ نے مظاہروں کے بعد ایران پر فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی جس پر ایران نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات اور جنگ دونوں کیلئے تیار ہیں۔








