سونے کے بعد چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
چاندی کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد افغان طالبان ہلاک
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 7.5 فیصد اضافے سے بلند ترین سطح 93 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ترکیہ میں جنگلاتی آگ پر اظہار افسوس، ہرممکن امداد کی پیشکش
قیمتوں میں اضافے کی وجوہات
عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ چاندی کی موجودہ قیمتوں میں اضافہ 2025 میں شروع ہوا، چاندی کی قیمتوں میں صرف 13 ماہ میں 210 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور اسرائیل کی جنگ کے دوران امریکہ اور ایران کے خفیہ رابطے، رائٹرز کا دعویٰ
سونے کی قیمتوں کا موازنہ
واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے پر پہنچ چکی ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4638 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
پاکستان میں چاندی کی صورتحال
پاکستان میں چاندی کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز فی تولہ قیمت 9575 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔







