محمد رضوان سے میلبرن رینیگیڈزمینٹمنٹ نے معافی مانگ لی
معافی اور معذرت
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محمد رضوان کو ریٹائرڈ آؤٹ کرنے پر ٹیم مینجمنٹ نے معافی مانگ لی۔
یہ بھی پڑھیں: میجر شبیر شریف شہید عزم و جرأت کی مثال بن کر زندہ ہیں – وزیرِ اعلیٰ مریم نواز
کپتان کی باتیں
ذرائع کے مطابق میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر سے معذرت کی۔ کپتان وِل سدرلینڈ کا کہنا تھا میچ سنسنی خیز مراحل میں تھا۔ اپنے رویئے پر شرمندہ ہوں۔ آپ اچھے کھلاڑی ہیں اور لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں۔
ناراضگی کا اظہار
ذرائع کے مطابق رضوان نے مینجمنٹ سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ بگ بیش میں سٹرائیک ریٹ کم ہونے پر میلبرن رینیگیڈز نے محمد رضوان کو ریٹائرڈ آؤٹ کرکے میدان سے باہر بلا لیا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنقید کی۔








