ایران سے پاکستانی شہریوں کا انخلا جاری، 377 وطن پہنچ گئے
ایران سے پاکستانی شہریوں کا انخلا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران سے پاکستانی شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ٹورازم اتھارٹی کی ایڈوائزری جاری
ایف آئی اے کی تازہ ترین معلومات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر گبد ریمدان سرحدی پوسٹ سے پاکستانیوں کی واپسی جاری ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق 11 طالب علم اور 33 زائرین سمیت 44 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن ہے، امریکہ اور اسرائیل جنگ کو علاقے میں پھیلانا چاہتے ہیں :رضا امیری مقدم
گزشتہ تین روز کی واپسی کی تفصیلات
گزشتہ تین روز میں ایران سے 142 طلبا اور 235 سے زائد زائرین سمیت مجموعی طور پر 377 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
محفوظ واپسی کی کارروائیاں
طلبا اور زائرین کو بحفاظت ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔








