رحیم یار خان میں منفرد طبی کیس، 5 سالہ بچے کے سینے سے ’’ بچہ‘‘ نکال لیا گیا۔

رحیم یار خان میں نایاب کیس

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں بچے کے اندر ایک اور بچہ ہونے کا نایاب کیس سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

سرجری کی تفصیلات

جیو نیوز کے مطابق شیخ زید ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ 5 سالہ بچے کے سینے سے نامکمل نومولود کو نکال لیا گیا ہے۔ یہ سرجری سرانجام دینے والے تھوراسک سرجن ڈاکٹر سلطان محمود اویسی نے کہا کہ ٹیم نے نازک آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔ نکالا گیا نومولود قبل از وقت تھا جس کی جان نہ بچ سکی۔

ہسپتال کے ترجمان کے مطابق آپریشن کے بعد 5 سالہ بچے کی حالت تسلی بخش ہے اور مریض کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت، پاکستان نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

علاج اور تشخیص

ڈاکٹر سلطان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے ذریعے نکالا گیا "فیٹس" دل کی مرکزی شریان کے پاس موجود تھا۔ ایسے کیسز میں زیادہ تر بچہ نما یہ چیز پیٹ میں پائی جاتی ہے مگر یہ کیس اس لیے بھی منفرد تھا کہ اس میں بچہ سینے میں موجود تھا۔ بچے کے کئی اعضاء تشکیل پا چکے تھے لیکن 5 سال تک اس کی تشخیص نہیں ہو سکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت پارٹی کا حصہ نہیں، عمران خان نے ان کو پہلے ہی نکال دیا تھا، علیمہ خان

بچے کی طبی تاریخ

دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی بی بی سی کے مطابق، ڈاکٹر سلطان اویسی نے بتایا کہ 5 سال قبل جب بچہ 18 دن کا تھا تب سے اسے سانس لینے میں دشواری، سینے میں انفیکشن اور کھانسی ہوتی تھی اور اکثر بخار بھی رہتا تھا۔ بچے کو متعدد ڈاکٹروں کے پاس لے جایا گیا مگر اب جب بچے کا سی ٹی سکین کروایا گیا تو تشخیص ہوئی کہ یہ "فیٹس ان فیٹو" ہے۔ 5 سالہ بچے کے اندر سے جو بچہ نکالا گیا اس کے کچھ اعضاء تشکیل پا چکے تھے، اس کی ریڑھ کی ہڈی، بال، دانت اور دیگر اعضاء بھی تھے، سوائے سر کے ساری چیزیں موجود تھیں، اس کا وزن تقریباً 1 کلو تھا۔

ماہرین کی رائے

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پروفیسر ندیم اختر (پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز یا پمز ہسپتال میں پیڈیاٹرک سرجری کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ) نے بتایا کہ "ایک بچہ نما چیز پیٹ میں پلتی ہے لیکن اکثر یہ ایک ٹیومر سرطان یا رسولی ہوتی ہے جو ضروری نہیں کہ جسم میں پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ یہ جس مقام پر ہوتا ہے اسی جگہ پر رہتا ہے، زیادہ تر پیٹ کے نچلے حصے میں۔ اس کیفیت کا نام "فیٹس ان فیٹو" اس لیے رکھا گیا کیوں کہ 'فیٹس میں تین تہیں ہوتی ہیں جو اس ٹیومر میں بھی ہوتی ہیں۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...