درختوں کی کٹائی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو اہم حکم دیدیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 71 کلوگرام منشیات وصول کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے شہری محمد نوید احمد کی درخواست پر سماعت کی۔
نوٹس اور رپورٹ کی طلب
عدالت نے سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روکتے ہوئے سی ڈی اے، پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو نوٹس جاری کردیا۔
اس کے علاوہ عدالت نے تمام فریقین سے 2 فروری تک درخواست پر شق وار جواب اور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔








