لاہور میں 14 سالہ طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
طالبہ کے اغوا اور زیادتی کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلشنِ راوی میں 14 سالہ طالبہ کے اغوا اور زیادتی کے افسوسناک واقعے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے: عثمان مختار
وزیراعلیٰ کی مداخلت
وزیراعلیٰ کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ متاثرہ طالبہ کے گھر پہنچیں۔ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: صبح کے دھندلے میں، کھیتوں میں جاتے کسانوں کے بیلوں کے گلے میں پڑے گھنگھروؤں کی مدھ بھری آواز
حنا پرویز بٹ کی یقین دہانی
حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ 14 سالہ طالبہ کے ساتھ پیش آنے والا ظلم ناقابلِ برداشت ہے، مجرم کو مثال بنایا جائے گا۔ ایسے سفاک مجرموں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دو اسرائیلی فوجی گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران ہلاک، 24 زخمی
حفاظتی اقدامات
بچیوں کے خلاف جرائم پر کوئی نرمی نہیں، ملزم کو قرار واقعی سزا دلانا حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے۔ اغواء اور جنسی تشدد کرنے والا مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ متاثرہ طالبہ اور اس کے خاندان کو مکمل قانونی اور تحفظاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔ کسی طالبہ کی عزت اور زندگی سے کھیلنے والا قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔
وزیراعلی کا وژن
خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن ہے۔








