وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ کے حوالے سے مہلت کی ڈیڈلائن ختم

اسلام آباد میں ایم ٹیگ کی ڈیڈلائن ختم

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ کے حوالے سے مہلت کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایکسائز نے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے دو ایم ٹیگ سینٹرز 24/7 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم ٹیگ سینٹرز کی 24 گھنٹے سروس

ڈی جی ایکسائز نے کہا کہ 26 نمبر چونگی اور 17 میل (پھگراں) ٹول پلازہ پر ایم ٹیگ کی سہولت 24 گھنٹے فراہم کی جائے گی۔

ایم ٹیگ فراہمی کاؤنٹرز

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ کچنار پارک سکیٹر I-8 اور سیکٹر F-9 پارک میں قائم ایم ٹیگ فراہمی کاؤنٹرز رات 12 بجے تک کام کریں گے، اور یہ فیصلہ شہریوں کو ایم ٹیگ کے حوالے سے سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

کارروائیاں کل سے شروع ہوں گی

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ کے حوالے سے ڈیڈ لائن کے آخری روز ہے اور کل سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا جائے گا۔

ایم ٹیگ ریڈرز کا جائزہ

ڈی سی اسلام آباد نے ڈی جی سیف سٹی کے ہمراہ مختلف ناکہ جات کا دورہ کیا اور اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر اور ایس ایس پی آپریشنز بھی موجود تھے۔ ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے ایم ٹیگ ریڈرز کا جائزہ لیا گیا۔

شہریوں سے التماس

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ ایم ٹیگ ریڈرز کی مدد سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو ناکہ جات پر روکا جائے گا۔ ابتدائی طور پر کارروائیاں 12 ناکہ جات پر کی جائیں گی۔ شہریوں سے التماس ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فی الفور ایم ٹیگ لگوائیں، شہریوں کے لیے 16 پوائنٹس پر ایم ٹیگ کے حوالے سے خدمات سرانجام دی جا رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...