زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 61 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ
زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نور خان ایئربیس کو حملے میں نقصان پہنچانے کا بھارتی دعویٰ لیکن دراصل اب کیا صورتحال ہے؟ جانیے
اضافی تفصیلات
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 16 ارب 5 کروڑ 57 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 16 ارب 7 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر کی میچ کے دوران موت ہو گئی
مجموعی ذخائر کی مالیت
مرکزی بینک نے بتایا کہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب 24 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر
اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافے کیساتھ 5 ارب 19 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔








