میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ اس وقت تیراہ کا آپریشن اور لوگوں کا زبردستی انخلا بند کمروں کا فیصلہ ہے ،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ اس وقت تیراہ کا آپریشن اور لوگوں کا زبردستی انخلأ بند کمروں کا فیصلہ ہے جس کا مقصد دہشتگردی ختم کرنا نہیں، بلکہ سیاسی عزائم پورے کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نعیم اعجاز سمیت 10 افراد پر قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج۔
تیراہ میرا گھر ہے
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ تیراہ میرا گھر ہے۔ وہ لوگ میرے ہیں۔ میں اُن سے ہوں اور وہ مجھ سے ہیں۔ وہاں پر آج جو کچھ کروایا جا رہا ہے، وہ صرف مجھے میرے موقف پر ڈٹ جانے کی وجہ سے میرے لوگوں کو مجھ سے منحرف کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ ہماری حکومت اپنے لوگوں کے تمام مسائل حل کرنے میں انشاءاللہ کوئی کوتاہی نہیں کرے گی۔ یہ میں نے اپنی قوم سے وعدہ کیا ہے اور میں انشاءاللہ ثابت بھی کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: گیس چوری اور لیکج سے قومی خزانے کو سالانہ کتنے ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں تہلکہ خیز انکشاف
دہشتگردی کے خلاف جنگ
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم پر زبردستی مسلط کی گئی دہشتگردی، بند کمروں کے فیصلوں میں بدمعاشی سے جاری کردہ ملٹری آپریشن کے تحت لوگوں کا مجبورا انخلاء، ان تمام مظالم کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے کاموں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زبردستی مداخلت کی جا رہی ہے۔ تمام پروسز کو آہستہ کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کی رجسٹریشن نادرا کر رہا ہے جو کہ وفاقی ادارہ ہے۔ وہاں سے رجسٹریشن میں جان بوجھ کر لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار چیکنگ اور آنکھ کا سکینر لگا کر لوگوں کو ویریفائی کرنے میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن نے مزید لوگوں کے بیانات قلمبند کر لئے
مجھے بدنام کرنے کی کوشش
انہوں نے کہا کہ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کرنے والے “اپنے اچھے لوگوں” کو متاثرہ لوگوں میں گھسا کر اُن کو اکسا رہے ہیں۔ تیراہ کے لوکل ایم پی اے عبدالغنی آفریدی اور میرے بڑے بھائی جب وہاں پہنچے تو اپنے ٹاؤٹس سے اُن کی بے عزتی کروانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ واپسی میں اُن کے لیے سڑک بند کر کے راستہ تبدیل کروانے پر اُن کی جان کو خطرے میں ڈالا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت نے بھارت کے غرور کو دھول چٹا دی: ناصر اقبال بوسیال
امن قائم کرنے کے لئے تعاون کی ضرورت
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی جنگ بند کمروں کے فیصلوں سے نہیں جیتی جا سکتی۔ نیت ٹھیک ہونی چاہیئے اور اعتماد کو بحال رکھنا چاہیئے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر مستقل اور پائیدار امن ممکن نہیں ہے۔ بند کمروں کے فیصلے زبردستی مسلط کرنے کے پیچھے ہمیشہ عزائم کچھ اور ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مویشی منڈی ڈیوٹی سے غیر حاضری پولیس اہلکاروں کو لے ڈوبی
دیرپا امن کے لئے تجاویز
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے قومی جرگے میں خیبر پختونخوا کی ہر سیاسی و مذہبی جماعت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز نے دیرپا امن قائم کرنے کے لئے جو تجاویز پیش کیں، ان پر عمل کروا کر ہی مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ بند کمروں میں فیصلے کرنے والے ذرا نیچے دی گئی تصویر دیکھیں۔ عمران احمد خان نیازی صاحب کو ختم کرنا سب کا ادھورا خواب رہ جائے گا۔ یہ عشق اب کئی نسلوں تک پہنچ چُکا ہے، جو کبھی بھی انشاءاللہ مٹ نہیں پائے گا!!
سوشل میڈیا پر بیان
میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ اس وقت تیراہ کا آپریشن اور لوگوں کا زبردستی انخلأ بند کمروں کا فیصلہ ہے جس کا مقصد دہشتگردی ختم کرنا نہیں سیاسی عزائم پورے کرنا ہے۔
تیراہ میرا گھر ہے۔ وہ لوگ میرے ہیں۔ میں اُن سے ہوں اور وہ مجھ سے ہیں۔ وہاں پر آج جو کچھ کروایا جا رہا ہے وہ صرف مجھے… pic.twitter.com/DAorasmdRo
— Sohail Afridi (@SohailAfridiISF) January 15, 2026








