ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل - سیارہ مریخ (21 مارچ سے 20 اپریل)
آپ کو ان دنوں گھر اور بہن بھائیوں کے ساتھ سنبھل کر چلنا ہوگا۔ کشیدگی کا امکان ہے اور وراثتی معاملے کو لے کر بھی مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ غصہ نہ کریں ورنہ رشتے ٹوٹ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پانچ سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا گیا
برج ثور - سیارہ زہرہ (21 اپریل سے 20 مئی)
جو لوگ عرصہ دراز سے کسی نئے کام کے بارے میں سوچ رہے تھے، وہ اب خود کو اس کے لئے تیار کر لیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو جلد اس کی ابتداء ہوگی۔ آج کا دن کچھ نئی خبر دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئرش کپتان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخ رقم کردی
برج جوزہ - سیارہ عطارد (21 مئی سے 20 جون)
اب لوگوں کے بارے میں آپ کی رائے تبدیل ہوگی۔ جن کو اپنا سمجھ رہے تھے، وہ ہی خلاف ہوتے دکھائی دیں گے۔ اب الگ سے چلنا ہوگا، ایک ساتھ چلنا بے حد مشکل ہوتا جار ہا ہے۔ تیار رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کا کثیرجہتی تجارتی نظام پر بیان عالمی تجارتی استحکام کے دفاع کے عزم کا مظہر ہے،چینی وزارت تجارت
برج سرطان - سیارہ چاند (21 جون سے 20 جولائی)
آپ اپنے گھر کے بارے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس وقت ان کو آپ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ آپ کی توجہ بڑے مسائل پیدا ہونے سے بچانے میں بے حد مددگار ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے کچھ شیئر لے گا، اسحاق ڈار
برج اسد - سیارہ شمس (21 جولائی سے 21 اگست)
روز مرہ کے حوالے سے اللہ سے بہت امید ہے کہ اچھی خبریں آئیں گی، مگر ابھی کسی حوالے سے پیسوں کی سخت ضرورت ہے، جو پوری ہونا مشکل ہے۔ جس کی وجہ سے ایک کام رک سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میوزیم ہمیں تہذیب، اقدار اور جدوجہد کی جھلک دکھاتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر پیغام
برج سنبلہ - سیارہ عطارد (22 اگست سے 22 ستمبر)
روزگار کے لئے سفر میں اب آسانیاں ہوں گی۔ ممکن ہے کہ موجودہ کام میں بھی تبدیلی آئے۔ مگر ابھی آپ خانگی مسائل کا شکار ہیں۔ اس سے جان چھوڑنا بے حد ضروری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 16 دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ دن، سقوط ڈھاکہ کو 53 برس بیت گئے
برج میزان - سیارہ زہرہ (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
اس وقت صحت کا خاص خیال رکھیں۔ ٹینشن لینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ آپ کو اپنے سارے معاملات کو سپرد اللہ کر دینا چاہئے، پھر دیکھیں کہ مسئلے کس طرح حل ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس: عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا
برج عقرب - سیارہ مریخ (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
اللہ آپ کی تمام مشکلات آسان فرمائیں۔ مگر نیت کا عمل سب سے زیادہ ہے۔ اپنے معاملات پر غور کریں، اپنی غلطیوں کا احساس ہو جائے گا اور آپ کی اصلاح سب کچھ ٹھیک کر دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا؟ ویڈیو تجزیہ
برج قوس - سیارہ مشتری (23 نومبر سے 20 دسمبر)
لوگوں کی باتوں میں آکر فی الحال اپنی پوزیشن کو تبدیل نہ کریں۔ اگر ایسا کیا تو سخت پریشانی میں آ جائیں گے۔ جب ایسا کرنا ہوگا تو صورتحال بھی خود بخود بن جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن کا سابق صدر میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
برج جدی - سیارہ زحل (21 دسمبر سے 19 جنوری)
آج آپ کی ایک بڑی پریشانی کا کچھ حل نکل سکتا ہے اور بندش میں جکڑے ہوئے اب آزاد ہوں گے۔ آپ کو نماز کی پابندی کی سخت ضرورت ہے، لاپرواہی بہت زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج صبح پھر زمین زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی
برج دلو - سیارہ زحل (20 جنوری سے 18 فروری)
بس کریں، اب معاملات کو دیکھیں۔ لاپرواہی اور اس موبائل نے آپ کو بہت خراب کیا ہے۔ آپ ایک اچھے وقت سے محروم ہو گئے ہیں۔ اب بھی باز نہ آئے تو کب آئیں گے۔
سیارہ مشتری (19 فروری سے 20 مارچ)
ایک ضرورت ان شاءاللہ آج کسی وقت ہی پوری ہونے کا امکان ہے۔ جو لوگ نوکری کی تلاش میں ہیں، سات یوم کے اندر اس حوالے سے بڑی اچھی خبر سن لیں گے، ان شاءاللہ۔








