ن لیگ کا اب سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ووٹ لے کر آتے تو عوام کی پریشانی ہوتی: اسد عمر
اسد عمر کا بیان
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے یہ ثابت کیا کہ ان کا اب سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ ووٹ لے کر آتے تو عوام کی پریشانی ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: ایس ایچ اوتھانہ بڈھ بیر پر شرمناک الزامات، خیبرپختونخوا کی تاریخ میں اس سے پہلے یہ گندگی نہیں تھی :شاندانہ گلزار
پیپلز پارٹی کی سیاست
’’جنگ‘‘ کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کافی حد تک ثابت کیا کہ وہ سیاسی پارٹی ہے۔ (ن) لیگ ووٹ لے کر نہیں آئی، اگر ووٹ لے کر آتے تو ان کو عوام کی پریشانی ہوتی۔ پاکستان جیسے ملک میں جمہوریت کے علاوہ کوئی حل نہیں، آپ کو ایک بار پھر ساتھ بیٹھنا ہوگا، ایک نیا میثاق جمہوریت بنانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 15 سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
ایران کی صورت حال
اسد عمر نے کہا کہ ایران کی صورت حال انتہائی خطرناک اور تشویشناک ہے، ایران کے معاملے پر پاکستان نے بڑا مثبت کردار ادا کیا ہے۔
کمرۂ عدالت میں ملاقات
قبل ازیں اسد عمر نے کمرۂ عدالت میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔








