ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اولاد کے اوپر گہری نظر رکھیں، اُن کے بارے میں اب سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے اور خود بھی دِل قابو میں رکھیں۔ فضول کاموں میں لگا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہے 200 کلو چرس کھا گئے، منشیات سمگلنگ کے مقدمے کا ملزم رہا کر دیا گیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن افراد نے اپنے روزگار کے حوالے سے سفر کرنا ہے، وہ ابھی باہر جانے کے لئے پیسہ ضائع نہ کریں، وقت مناسب نہیں ہے، موجودہ جگہ پر ہی کام کرنے کو ترجیح دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور یونیورسٹی کے رہائشی کوارٹر سے 2 خواتین کی نعشیں برآمد
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج ایک اچھا دن ہے، اللہ کا نام لے کر جس بھی مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے، اُس میں کامیابیاں ملتی جائیں گی اور آپ کی دِلی مراد پوری ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی دلچسپ اندرونی کہانی سامنے آئی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کا دن وہ رکاوٹ دور کرے گا، انشاءاللہ، جس نے عرصہ دراز سے تنگ کیا ہوا تھا۔ جو لوگ کسی بھی مشکل میں تھے، وہ حیران کن ذریعے سے نکل سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ویلنسیامیں شدید سیلاب ،متاثرین کیلئے ریاست کے تمام وسائل بروہے کار لائیں گے:ہسپانوی وزیر اعظم
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کاروباری حضرات کو اگر تبدیلی کا چانس مل رہا ہے، تو وہ اس سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔ یاد رکھیں، تبدیلی قسمت سے ملتی ہے، اب وقت ساتھ دے رہا ہے تو قدم اٹھا لیں۔
یہ بھی پڑھیں: طاہر اشرفی نے ریاست سے دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
لاکھ دشمن ہاتھ پاﺅں ماریں مگر بحکم اللہ آپ کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اس وقت آپ کی پوزیشن بحکم اللہ بڑی شاندار ہے، وہ خودبخود بھاگ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: راجپال یادیو کے بعد معروف اداکارہ امیشا پٹیل کی بھی گرفتاری کی تیاریاں، ناقابلِ ضمانت وارنٹ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کا مزاج بار بار بدلتا ہے، کسی کام میں دِل نہیں لگتا۔ حالات مجبوری میں چل رہے ہیں اور کسی بدنظری میں بھی لگتے ہیں۔ یا حییّ یا قیوم کا ورِد اور صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم، سینیٹ سے منظوری کے بعد بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
روزگار کا مسئلہ بھی انشاءاللہ حل ہو رہا ہے اور جو رکاوٹ کل تک تنگ کر رہی تھی، وہ اب کھل رہی ہے۔ اس وقت بڑا قدم اٹھانے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں نظر بند سابق ایم این اے علی وزیر پر سکھر میں مقدمہ درج
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک بار پھر صورتحال آپ کے حق میں ہو گئی ہے۔ آپ جس مسئلے میں آئے ہوئے تھے، اب تیزی سے اُس سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں۔ جو بھی پریشانی ہے، رُک جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اب حالات اچھے ہو رہے ہیں۔ آپ کی امیدوں سے بڑھ کر کامیابی ملنے کا امکان ہے اور کچھ اہم معاملات میں بڑی پیش رفت بھی ہونے والی ہے، فکر مند نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی اور سالی سے جھگڑے کے بعد پولیس بلانے کی دھمکی کے ڈر سے شہری نے 16 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج ایک اچھا دن ہے۔ آپ کو کسی جانب سے مستقبل کے حوالے سے اچھی خبر ملنے کا امکان ہے اور جو رکاوٹ تنگ کر رہی تھی، وہ دوپہر تک ہی دور ہو جائے گی، انشاءاللہ۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
ایک بار پھر صورتحال میں خاطر خواہ بہتری ملنے کا امکان ہے اور تبدیلی کے حوالے سے بھی اچھی خبریں آ رہی ہیں۔ البتہ، بیرون ملک جانے والے اپنے پیسے ضائع مت کریں۔








