لاہور کی نجی یونیورسٹی سے چھلانگ لگانے والی طالبہ کو علاج مکمل ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
طالبہ کی صحت یابی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی یونیورسٹی سے چھلانگ لگانے والی طالبہ کو علاج مکمل ہونے کے بعد لاہور جنرل اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی میں کتابیں پڑھنے کا اپنا ہی لطف ہے، خاص طور پر بالآئی نشست یعنی برتھ مل جائے تو انسان دنیا و مافیہا سے بے نیاز ہو کر کتب بینی میں گم ہو جاتا ہے۔
اسپتال میں علاج
اسپتال انتظامیہ کےمطابق طالبہ 12 روز تک لاہورجنرل اسپتال میں زیر علاج رہی۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کے دورانِ علاج مختلف آپریشن کیے گئے، جن میں ریڑھ کی ہڈی سمیت دیگر ہڈیوں کی سرجریز شامل ہیں۔
طبی سہولیات اور ادویات
ڈاکٹروں کی ٹیم نے طالبہ کو مکمل طبی سہولیات فراہم کیں اور حالت میں بہتری آنے پر اسے گھر روانہ کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق، طالبہ کو آئندہ علاج اور صحت یابی کے لیے مختلف ادویات بھی تجویز کی گئی ہیں، جبکہ فالو اپ کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔








