وزیر داخلہ سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کیلیے کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ

ملاقات کا پس منظر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے داخلہ و نارکاٹکس کنٹرول محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک، امریکہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گھریلو ملازمہ گھر سے 20 لاکھ روپے اور 20 تولے سونا چرا کر فرار

مستقبل کے لیے تعاون کی بنیاد

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد سے ملاقات میں کہا کہ مستقبل میں ہر سطح پر پاک، امریکہ تعاون کو مستحکم کرنے اور کوآرڈینیشن میں بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی۔ بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی جدید سافٹ ویئر کے ذریعے کی جائے گی۔ امریکی اداروں اینٹی ٹیررسٹ اسسٹنٹس پروگرام اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکاٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ کے ساتھ جاری تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہاوسنگ سکیم میں اربوں روپے کا مبینہ فراڈ: سابق سینیٹر وقار احمد خان گرفتار

دوطرفہ سیکیورٹی تعاون

وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ سیکیورٹی تعاون و بارڈر مینجمنٹ کے ضمن میں اشتراک میں اضافے پر بھی بات چیت ہوئی۔ امریکی اداروں کے ساتھ جاری تعاون مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔ مستقبل میں ہر سطح پر پاک، امریکہ تعاون مضبوط بنانے کے لیے کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف آف ڈیفنس فورسز کا ایک نیا ادارہ بننے جا رہا ہے اور وہ بہت اہم ادارہ ہوگا، رانا ثناء اللّٰہ

جدید سافٹ ویئر کی اہمیت

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے جدید سافٹ ویئر کی ضرورت ہے۔ اس ملاقات میں ایف آئی اے، فیڈرل کانسٹیبلری اور سائبر کرائم ایجنسی کے افسران کے لئے ٹریننگ پروگرامز کے علاوہ امریکہ کے تعاون سے ایف آئی اے میں سنٹر فار ٹرانسفارمیشن کرائم اور اکیڈمی کے قیام پر بھی بات چیت کی گئی۔ بارڈر سیکیورٹی، کوسٹل گارڈز اور دیگر اداروں کو جدید امریکی آلات سے لیس کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کی کال نے شوہر کو 84 کروڑ روپے کا مالک بنا دیا

سیکیورٹی تعاون کی تعریف

انہوں نے کہا کہ مالیاتی فراڈ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کی روک تھام کے لئے جدید سافٹ ویئر کی ضرورت ہے، اور اس ضمن میں امریکہ کا این سی سی آئی اے کے ساتھ اشتراک کار انتہائی ضروری ہے۔ امریکی وفد نے سیکیورٹی تعاون اور دوطرفہ روابط بڑھانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ قائم مقام امریکی سفیر نے وزارت داخلہ اور امریکی اداروں کے درمیان جاری تعاون کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اشتراک بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔

اہم شرکاء

اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈی جی نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...