فواد چوہدری نے ملک کا سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے کے لیے نواز شریف سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی
فواد چوہدری کی نواز شریف سے اپیل
جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور سینئر سیاستدان فواد چوہدری نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ڈکیتی کی بڑی واردات، 2 ڈاکو شہری سے 2 کروڑ 17 لاکھ 55 ہزار روپے سے بھرا بیگ چھین کر فرار
سیاسی ٹمپریچر کو نیچے لانے کی ضرورت
جیو نیوز سے گفتگو میں فواد چوہدری نے نواز شریف سے ملک کا موجودہ سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملاقات کی درخواست کی ہے، ان کا جواب نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی بارے خبروں کی تردید
مذاکرات کی اہمیت
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام لانے کے لیے نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو مذاکرات کرنا پڑیں گے۔ کوٹ لکھپت جیل کے اسیران کو رہا کرنے سے اچھا تاثر جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فائیوجی کے اجراء سے آرٹیفشل اینٹلی جنس روڈ میپ پر تیز تر عملدرآمد ممکن ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
پی ٹی آئی کی متضاد پالیسیاں
انہوں نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی کیا ہے؟ آدھی پارٹی انقلاب چاہتی ہے اور آدھی مذاکرات کا خواہاں ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر صاحب کچھ اور کہتے ہیں، خیبر پختونخوا میں جونیئر وزیر کچھ اور کہتے ہیں۔
مختلف بیانات کا ذکر
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا کہتے ہیں کہ افغانستان سے دہشت گردی ہو رہی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اُن کے بیان سے متفق نہیں ہوتے۔








