وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرک نہر میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، رپورٹ طلب
دکھ بھری خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا کے قریب ٹرک کے نہر میں گرنے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے متاثرہ سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے کمشنر سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔








