لاہور: گھریلو جھگڑے پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی
خاتون کی خودکشی کا افسوسناک واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ننکانہ، سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 6 منشیات فروش ہلاک
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے باغبانپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مؤثر ٹک ٹاکر رومیسا سعید ٹریفک حادثہ کے بعد انتقال کر گئیں
پولیس کی رپورٹ
پولیس کے مطابق شادی پورہ کی رہائشی ثوبیہ کا اکثر گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا، آج جھگڑا ہونے پر ثوبیہ نے دلبراشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔ خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی۔
تعزیت اور ضروری کارروائیاں
لاہور پولیس نے ضروری کارروائی کے لئے نعش کو مردہ خانے جمع کروا دیا۔








